پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا،آج رات وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے مذاکرات کرنے کیلئے لاہور روانہ ہوں گا، سہیل بلوچ

muhammad ali محمد علی منگل 9 فروری 2016 18:57

پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا،آج رات ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 فروری 2016ء) پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چئیرمین سہیل بلوچ نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

سہیل بلوچ کا کہنا ہے کہ ہڑتال کے باعث پیدا ہونے والے حالات سے حکومت اور پی آئی اے کے ملازمین دونوں شدید پریشانی کا شکار تھے۔

ہم نے تمام مسائل مذاکرات سے حل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سہیل بلوچ نے اعلان کیا کہ اس سلسلے میں آج رات وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے مذاکرات کرنے کیلئے لاہور روانہ ہوں گا۔ سہیل بلوچ کا کہنا ہے کہ اب ہڑتال کرنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہا۔ پی آئی اے ملازمین کو نوکری پر واپس لوٹنے کی ہدایت کرتا ہوں۔ اگر ملازمین کو کوئی نوکری پر واپس لوٹنے سے روکے تو فوری ہمیں اطلاع دیں۔

متعلقہ عنوان :