میٹر ریڈر زکی اجارہ داری کے خاتمہ کیلئے موبائل ریڈنگ سٹم متعارف کرایا گیا، چیف ایگزیکٹوسیپکو دلاور حسنین میمن

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 9 فروری 2016 20:01

میٹر ریڈر زکی اجارہ داری کے خاتمہ کیلئے موبائل ریڈنگ سٹم متعارف کرایا ..
سکھر(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-آئی پی اے۔09فروری۔2016ء ) سکھر ا لیکٹرک پاور سپلائی کمپنی (سیپکو)کے چیف ایگزیکٹو دلاور حسنین میمن نے کہا ہے کہ شہری علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8گھنٹے سے کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں صارفین کی سہولت اور میٹر ریڈر زکی اجارہ داری کے خاتمہ کے لئے موبائل ریڈنگ سٹم کو متعارف کرایا گیا ہے تاکہ صارفین کو درست ریڈنگ کے بل ارسال کئے جائیں اس سے چوری کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی بعض ملازمین کی بدنیتی کے باعث اسکے ثمرات صارفین تک نہیں پہنچ پارہے ہیں موبائل ریڈنگ کے سٹم کو بہتر انداز میں چلانے کے لئے ملازمین کی تربیت مکمل ہو چکی ہے اور سٹم کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے تاکہ صارفین کو میٹر کے مطابق درست ریڈنگ کے بل بھیجے جاسکیں وہ اپنے دفتر میں نیشنل پریس کلب سکھرکے صدر سرفراز میمن کی قیادت میں ملاقات کرنے والے صحافیوں کے وفد سے بات چیت کررہے تھے وفد میں این , پی , سی کے جنرل سیکرٹری عارف میمن , ایس یو جے کے صدر عرفان شیخ , پرویز خان , مہتاب انصاری , احمد قریشی دیگر بھی موجود تھے دلاور حسنین میمن نے مزید کہا ہے صارفین کی شکایت اور غلط بل بھیجنے کا سختی سے نوٹس لیکر چھ سب ڈویژن کے میٹر ریڈر , سپروائز کو معطل اور شوز کاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ سٹم کی خرابی کی بری وجہ سے میٹر ریڈرز ہیں جو غلط ریڈنگ کے بل بھیج کر صارفین کو پریشان کررہے ہیں کے , بی , سی کیبل کی تنصیب کا عمل ماضی میں کچھ مسائل کی وجہ سے روک گیا تھا مگر بورڈ آف ڈائریکٹر کے اجلاس میں کیبل کی تنصیب کی منظوری لی ہے اور رواں ماہ کے آخر میں کے بی سی کیبل کی تنصیب کا کام شروع کردیا جائے گا دلاور حسنین نے کہا کہ ادارے کی کاکردگی کو بہتر بنانے کیلئے سب کو ساتھ لیکرایک ٹیم کی طرح کام کرنا چاہتا ہوں ریکوری مہم کو تیز کیا جارہا ہے اس سلسلے میں تمام ڈویژن کے ایس, ڈی اوز دیگر افسران کو ہدایت دی گئیں ہیں کہ وہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں ملازمین و افسران کسی بھی ادارے میں ریڑھی کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں وفد کی جانب سے نشاہدہی پر ان کا کہنا تھا کہ شہر میں کسی بھی علاقے میں خود ساختہ لوڈشیڈنگ کا سختی سے نوٹس لیا جائے گا اور جو افسر ذمہ دار ہو گا اسکے خلاف محکمہ جاتی کاروائی کی جائے قریشی روڈ فیڈر کا لوڈ مائیکرو کالونی کے نئے فیڈرپر منتقلی نہ کرنے کا بھی نوٹس لونگا صحافیوں کی تنقید کا اصلاح سمجھتا ہوں سکھر سے میر ا رشتہ پرانا ہے میری کوشش ہے کہ ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے ساتھ صارفین کی جائز شکایت کا فوری ازالہ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :