مرحوم نصرت فتح علی خان کا مشہور سٹوڈیو لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کیلئے گرائے جانے کی تیاریاں مکمل

muhammad ali محمد علی منگل 9 فروری 2016 20:05

مرحوم نصرت فتح علی خان کا مشہور سٹوڈیو لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 فروری 2016ء) مرحوم نصرت فتح علی خان کا مشہور سٹوڈیو لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کیلئے گرائے جانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کیلئے ایک اور تاریخی عمارت کو گرانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس مرتبہ لاہور کے علامہ اقبال ٹاون کے علاقے سکیم موڑ پر واقع سرگم سٹوڈیو کو گرایا جا رہا ہے۔

یہ سٹوڈیو لیجینڈ گلوکار مرحوم نصرت فتح علی خان کی وجہ سے 1983 میں مشہور ہونا شروع ہوا تھا۔

(جاری ہے)

نصرت فتح علی خان کے متعدد گیت اور قوالیاں اسی سٹوڈیو میں ریکارڈ کروائی گئی تھیں۔ اس کے علاوہ نصرت فتح علی خان اس سٹوڈیو کو اپنے دفتر کیلئے بھی استعمال کرتے تھے جہاں ان سے مشہور شخصیاٹ ملاقات کیلئے آیا کرتی تھیں۔ کروڑوں روپے مالیت کی اس پراپرٹی کیلئے حکومت کی جانب سے مالک رضا شاہ کو صرف 20 لاکھ روپے کا معاوضہ ادا کیا جا رہا ہے۔ حکومت کے اس اقدام مسلم لیگ ن کے کلچرل ونگ کے نائب صدر الطاف باجوہ نے بھی شدید احتجاج کیا ہے۔ دوسری جانب اس منصوبے کے انچارج خواجہ احمد حسان نے کہا ہے کہ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد اس سٹوڈیو کو مناسب جگہ فراہم کر دوبارہ سے تعمیر کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :