الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ اپ ڈیٹ نہ ہونے کا سیکرٹری الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا

دو افسران کے آپس میں اختلافات کی تحقیقات شروع

منگل 9 فروری 2016 20:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ اپ ڈیٹ نہ ہونے پر سیکرٹری الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا ہے،ویب سائٹ اپ ڈیٹ کرنے والے اور آئی ٹی سیکشن کو معلومات دینے والے دو افسران کے آپس میں اختلافات ہونے کے باعث تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

آن لائن کو ذرائع سے معلوم ہواہے کہ بلدیاتی الیکشن کے رزلٹ ویب سائٹ پر نہ آنے کے باعث ایک شہری نے درخواست دائر کی تھی کہ وہ دور دراز علاقے سے صرف نتیجہ کی معلومات کیلئے آیا ہے لیکن ادارے کی جانب سے شہریوں کی سہولیات کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے اب جبکہ اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرانے والے سینکڑوں اراکین اسمبلی بھی اپنی تفصیلات لینے اور دوسرے کی جاننے کیلئے اس لئے قاصر ہیں کہ آئی ٹی اور اثاثہ جات کی تفصیلات حاصل کرنے والے افسران کے درمیان اختلافات بہت شدت اختیار کئے ہوئے ہیں جس پر سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے نوٹس لیتے ہوئے ادارے کی بدنامی کا باعث بننے والے دونوں افسران کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں

متعلقہ عنوان :