پاکستان نے ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑنے کا عزم کررکھا ہے، طارق فاطمی

وزیراعظم نے چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ کو چین جانے کی دعوت دی تھی، چین نے اقتصادی راہداری منصوبے کے روٹس کا اختیار پاکستان کو دیا ہے لاہور اورنج ٹین منصوبہ راہداری منصوبے کا حصہ نہیں ہے اس کے سو فیصد اخراجات پنجاب حکومت کرتی ہے، نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 9 فروری 2016 20:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان نے ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑنے کا عزم کررکھا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ کو چین جانے کی دعوت دی تھی۔ چین نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے روٹس کا اختیار پاکستان کو دیا ہے۔

لاہور اورنج ٹین منصوبہ راہداری منصوبے کا حصہ نہیں ہے۔ اس کے سو فیصد اخراجات پنجاب حکومت کرتی ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اب تک دو ارب ڈالر خرچ ہوچکے ہیں اس جنگ میں ایک لاکھ 80 ہزار فوج حصہ لے رہی ہے انہوں نے کہا کہ مغربی روٹ پر انڈسٹریل اور اکنامکس زون بنائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

گوادر فورڈ کو عالمی معیار تک لایا جائے گا۔

گوادر پورٹ وک عالمی معیار تک لایا جائے گا۔ وزیراعظم نے پاک چین راہداری معاملے پر وزیراعظم کے چاروں صوبوں کے صوبوں کے وزراء اعلیٰ کو چین جانے کی دعوت دی تھی۔ اور اس حد تک دعوت دی کہ اپنی تجاویز بھی پیش کریں۔ یہ صرف بلوچستان کے نمائندے نے راہداری کے لئے اجلاس میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور اورنج منصوبے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب نے چار سال تک چین کا دورہ کیا۔

یہ منصوبہ راہداری منوصبے کا حصہ نہیں اس کا خرچہ پنجاب حکومت برداشت کرے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے چین سے دو ارب ڈالر فنڈ طلب کئے تھے۔ چین نے 1.5 ارب ڈالر مختص کئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات ماضی کی نسبت بہت مختلف ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کے تمام جمہوری ادارے مضبوط‘ مہنگائی نچلی سطح پر آگئی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ دیکھنے میں ایا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی یہ بھی خواہش ہے کہ پشاور سے کابل ‘ قندوز اور وہاں تاجکستان تک موٹر وے بنایا جائے۔ اس نیٹ ورک سے خطے میں کاروبار اور روزگار کے مواقعوں میں اضافہ ہوگا۔