اسلامی یونیورسٹی کی فیکلٹی ممبران ڈاکٹر نجیبہ عارف اور ڈاکٹر عروسہ کنول کو کراچی ادبی میلے میں تصانیف پر انعامات و اعزازات

منگل 9 فروری 2016 20:19

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی فیکلٹی ممبران ڈاکٹر نجیبہ عارف اور ڈاکٹر عروسہ کنول نے کراچی ادبی میلے میں اپنی تصانیف پر انعامات و اعزازات حاصل کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق اسلامی یونیورسٹی کے شعبہ اردو کی چیئرپرسن ڈاکٹر نجیبہ عارف کی کتاب ”معانی سے زیادہ “ کو کراچی ادبی میلے کا فکشن / نان فکشن پرائز دیا گیا۔

میلے میں مصنفہ کی دو نظمیں بھی پڑھی گئیں جن کو شرکاء کی بھرپور داد ملی۔ میلے میں جامعہ کے شعبہ انگریزی کی پروفیسر ڈاکٹر عروسہ کنول کی کتاب ”نائن الیون کے تناضر میں عصر حاضرکے پاکستانی فکشن کی شناخت کا اعادہ "Rethinking Identities in Contemporary Pakistani Fiction: Beyond 9/11" کو ادبی میلے کا کوکا کولا پرائز دیا گیا جبکہ ان کی تصنیف کو بہترین نان فکشن کاوش قرار دیا گیا جسے برطانیہ کے ادارے پال گریومکمیلن نے شائع کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان کی اس کتاب میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے مسلمانوں پر اثرات اور ۹/۱۱ کے بعد سے اب تک مغرب کے رویے جیسے موضوعات کو زیر بحث لایا گیا ہے ۔ریکٹر جامعہ ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی اور صدر جامعہ ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے دونوں خواتین اساتذہ کو انعامات حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے جبکہ جامعہ کی اعلیٰ قیادت نے اس کامیابی کو یونیورسٹی کے باعث فخر اقدام قرار دیا ہے ۔ کراچی ادبی میلے کے منتظمین اور ماہرین نے دونوں خواتین اساتذہ کے کام کو سراہا اور انعامات و اعزازات پر مبارکباد دی ہے

متعلقہ عنوان :