ایم این اے غلام سرور خان کی ڈگری منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن معطل ،عدا لت نے جو اب طلب
منگل 9 فروری 2016 20:32
لاہور۔9 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 فروری۔2016ء) لاہورہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی غلام سرور کی گریجوایشن کی ڈگری کو منسوخ کرنے کے لئے جاری نوٹیفکیشن کو معطل کر دیا۔جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی۔
(جاری ہے)
درخواست گزار تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی غلام سرور نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے کسی قانونی جواز کے بغیر اس کی بی اے کی ڈگری کی منسوخی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
درخواست گزار کا کہنا تھا یونیورسٹی انتظامیہ نے ڈگری جاری کرنے کے تیرہ سال بعد ان کا موقف سنے بغیر نوٹیکیشن جاری کیا جو قوانین کی خلاف ورزی ہے۔جس پر عدالت نے غلام سرور کی گریجوایشن کی ڈگری کو منسوخ کرنے کے لئے جاری نوٹیفکیشن کو معطل کر دیا۔عدالت نے حکومت پنجاب،رجسٹرار اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور دیگر فریقین کو سات مارچ کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.