سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کااجلاس،پی آئی اے کی نجکاری کا معاملہ نجکاری کمیشن کی عدم شرکت پر موخر کر دیاگیا
پی آئی اے کی بندش کی وجہ سے کاروبار کیا گیا، یہ اجازت نہیں دی جاسکتی کہ ایجنٹ جو مرضی آئے کرتا پھرے ،سروس چارجز الگ لکھے جانے چاہئیں،چیئرمین کمیٹی ناجائز کمائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، معاملے کی مکمل تحقیق سے کمیٹی اور قوم کو آگاہ ہونا چاہیے،قائمہ کمیٹی
منگل 9 فروری 2016 21:24
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کے چیئرمین سینیٹر سلیم ایچ مانڈوی والا کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں مسابقتی کمیشن کی طرف سے پرائیوٹ ایئر لائنز کو پہنچنے والے فوائد کی تفصیل اور کارروائی چائنہ ہاربر انجینئر نگ کمپنی کے معاملات زیر بحث آئے ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے معاملات موخر کر دیئے گئے اور پی آئی اے ایکٹ 1956 پر تفصیلی بریفنگ ، پی آئی اے کی نجکاری کا معاملہ نجکاری کمیشن کی عدم شرکت پر موخر کر دیاگیا ۔
نجکاری کمیشن کی طرف سے سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاسوں میں آخری وقت پر مصروفیات کی آگاہی پر چیئرمین کمیٹی سینیٹر سلیم ایچ مانڈوی والا ناراضگی کا اظہار کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئر بلو اور شاہین ایئر لائینز کے پی آئی اے کی بندش کے دورانیہ میں مسافروں سے زائد کرایوں کی وصولی کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ کی طرف سے معاملہ قائمہ کمیٹی کو بجھوا گیا تھا ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
گندم پالیسی کے خلاف کسانوں کے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈی سی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرے
-
مودی اور راہول گاندھی سے ان کی متنازع تقاریر پر جواب طلب
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ﷺ کے مزار پر حاضری
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
وزیراعظم کا فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج کا اعلان ، سمگلنگ اور سمگلروں کا قلع قمع کرکے خطہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.