پاکستان سپر لیگ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نئے اشتہار نے دھوم مچا دی

muhammad ali محمد علی منگل 9 فروری 2016 21:25

پاکستان سپر لیگ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نئے اشتہار نے دھوم مچا دی

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 فروری 2016ء) پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نئے اشتہار نے دھوم مچا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں اب تک کھیلے گئے میچز میں ٹورنامنٹ کی سب سے سستی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنی شاندار کارگردگی سے سب کو حیران کیا ہے۔

(جاری ہے)

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 4 میچ کھیل کر 3 میں فتح حاصل کرنے کے پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ہے۔ اس کارگردگی کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی مارکیٹنگ ٹیم کی جانب سے ایک نیا اشتہار جاری کیا گیا ہے جس نے کافی دھوم مچائی ہے۔ اشتہار میں بتایا گیا ہے کہ کیسے باقی تمام ٹیموں کے سامنے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو کچھ نہیں سمجھا جا رہا تھا تاہم اس نے اپنی شاندار کارگردگی سے سب کو حیران کر دیا ہے۔