وفاقی وزیر داخلہ کے حکم پر اسلام آباد ہاؤس ہولڈ سروے میں نادرا کو کوائف جمع نہ کرانے والے ملکی و غیر ملکی رہائشیوں کو نوٹس جاری

منگل 9 فروری 2016 21:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ کے حکم پر اسلام آباد ہاؤس ہولڈ سروے میں نادرا کو اپنے کوائف جمع نہ کرانے والے ملکی و غیر ملکی رہائشیوں کو نوٹس جاری کر دیے گئے ۔

(جاری ہے)

منگل کو ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیرداخلہ کے حکم پر اسلام آباد ہاؤس ہولڈ سروے میں نادرا کو اپنے کوائف جمع نہ کرانے والے ملکی و غیر ملکی رہائشیوں کو نوٹس جاری کر دیے گئے،تر جمان کے مطابق وزیر داخلہ کا کہتا تھا کہ ان کوائف کے حصول کا مقصد اسلام آباد کے شہریوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنا ہے، قانون کے مطابق اسلام آباد میں رہائش پذیر تمام ملکی و غیر ملکی شہری اپنی رہائشی بلڈنگز میں مقیم لوگوں کی مکمل معلومات پولیس کو دینے کے پابند ہیں بصورت دیگر ایسی رہائشی بلڈنگز کے داخلی اور خارجی راستوں کو بلاک کیا جا سکتا ہے، تر جمان کے مطابق مجموعی طور پر جہاں اسلام آباد کے شہریوں نے اس سلسلے میں پولیس اور نادرا سے مکمل تعاون کیا وہاں چند رہائشی اس سلسلے میں پس و پیش کر رہے تھے جس پر یہ نوٹسز جاری کئے گئے

متعلقہ عنوان :