پاکستان اور قطر کے مابین ایل این جی درآمد سے متعلق معاہدے پر دستخط کل ہونگے

ایل این جی کی درآمد سے گیس کی قیمتوں میں کمی ہوگی ،شاہد خاقان پی آئی اے ایک سال سے جتنا نقصان کررہا ہے اس سے موٹر وے بن سکتی ہے ، حکومت پٹرول کی مد میں 25روپے فی لیٹر کما رہی ہے، نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 9 فروری 2016 22:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر برائے پٹرولنگ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر کے درمیان ایل این جی درآمد سے متعلق معاہدے پر دستخط آج بدھ کو ہونگے ، ایل این جی کی درآمد سے گیس کی قیمتوں میں کمی ہوگی ، پی آئی اے ایک سال سے جتنا نقصان کررہا ہے اس نقصان پر موٹر وے بن سکتی ہے ، حکومت پٹرول کی مد میں 25روپے فی لیٹر کما رہی ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پی آئی اے آپریشن بحالی ، ہڑتال ختم ہونے کے ساتھ ان کی نجکاری کرنا ختم نہیں ہوگی موجودہ حکومت پی آئی اے میں بنیادی تبدیلی کی نئے جہازوں کو لے کر آیا اس کے باوجود خسارہ کم نہیں ہوا موجودہ وقت میں تیل کی قیمتیں کم ہیں اس لئے ان کا خسارہ فی الحال کم ہے انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے مسئلے کا حل یہ ہے کہ اس میں پرائیویٹ مینجمنٹ کو شامل کیا جائے پی آئی اے کے اثاثے بہت کم ہیں اس کے اثاثے کم از کم تین ارب ڈالر ہونے چاہیے انہوں نے کہا کہ ایل این جی کی درآمد بارے معاہدے پر دستخط آج بدھ کو ہورہے ہیں اس کی درآمد بارے معاہدے پر دستخط آج بدھ کو ہورہے ہیں اس کی درآمد سے اشیا میں کم ترین قیمت پر دستیاب ہوگی حکومت پٹرول کی مد میں پچیس روپے فی لیٹر کما رہی ہے