خصوصی مہم کے دوران بغیر سائیڈ مررز،انڈیکیٹرز، ہیڈ لائٹس ،رئیر لائٹس ،بغیر ہیلمٹ اورکم عمر موٹرسائیکل سواروں کیخلاف کاروائی کی جارہی ہے ،ایس ایس پی ٹریفک پولیس

قانون کی عملداری کے اس مرحلے میں ون ویلنگ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف بھی خصوصی کاروائی بھی جاری ہے خصوصی مہم کے لئے آئی ٹی پی کی طرف سے تشکیل دیئے گئے سپیشل سکواڈ اسلام آباد کی اہم شاہراہوں اور چوکوں میں خصوصی ناکہ جات لگا رہے ہیں، ملک مطلوب

منگل 9 فروری 2016 22:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) ایس ایس پی ٹریفک پولیس ملک مطلوب نے کہا ہے کہ خصوصی مہم کے دوران بغیر سائیڈ مررز،انڈیکیٹرز، ہیڈ لائٹس ،رئیر لائٹس ،بغیر ہیلمٹ اورکم عمر موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے ،قانون کی عملداری کے اس مرحلے میں ون ویلنگ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف بھی خصوصی کاروائی بھی جاری ہے ۔

اس خصوصی مہم کے لئے آئی ٹی پی کی طرف سے تشکیل دیئے گئے سپیشل سکواڈ اسلام آباد کی اہم شاہراہوں اور چوکوں میں خصوصی ناکہ جات لگا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل استعمال کرنے والے شہریوں کے جان و مال کے تحفط کویقینی بنانے اور ان کو حادثات سے محفوظ رکھنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے ہیں،اسی سلسلے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس نے خصوصی مہم کا آغاز کر رکھا ہے جس میں بغیر سائیڈ مررز،انڈیکیٹرز،ہیڈ لائٹس،ریئر لائٹس بغیر ہیلمٹ اور کم عمر ڈرائیورز کے خلاف خصوصی کاروائی جاری ہے ،ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد نے اس خصوصی مہم کے لئے سپیشل سکواڈ تشکیل دیئے ہیں جنھوں نے اسلام آباد کی اہم شاہرہوں اور چوکوں میں ناکہ جات لگائے ہیں اور بغیر سائیڈ مررز،انڈیکیٹرز،ہیڈ لائٹس ،ریر لائٹس ،بغیر ہیلمٹ اور کم عمر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف قانون کے مطابق خصوصی کاروائی کررہے ہیں،اس کے علاوہ ون ویلنگ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف بھی خصوصی کاروائی جاری ہے قبل ازیں آئی ٹی پی کی جانب سے آگاہی مہم کے ذریعے موٹر سائیکل سواروں کو مطلع کیا گیا تھا کہ شہری اپنی موٹر سائیکل کے سائیڈ مررز،انڈیکیٹرز،ہیڈ لائٹس ،ریر لائٹس درست کرا لیں تاکہ کسی بھی قسم کی کاروائی سے بچ سکیں ،ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد نے شہریوں سے اپیل کی ہے شہری اپنی گاڑیوں کو درست حالت میں رکھیں ڈرائیونگ لائسینس،رجسٹریشن بک ،شناختی کارڈ اور دیگر کاغذات ہمراہ رکھیں بصورت دیگر ان موٹر سائیکل سواروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ایس ایس پی ٹریفک نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اسلام آباد ٹریفک پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، اور شہریوں میں احساس ذمے داری پیدا کرکے انھیں ہر ممکن تحفظ فراہم کرنا ہے تا کہ حادثات میں ہر ممکن کمی لائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :