ٹی ٹونٹی کرکٹ ، بھارتی بلے باز یووراج سنگھ کے چھکوں کے تعداد چوکوں سے زیادہ ہوگئی

muhammad ali محمد علی منگل 9 فروری 2016 22:27

ٹی ٹونٹی کرکٹ ، بھارتی بلے باز یووراج سنگھ کے چھکوں کے تعداد چوکوں سے ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 فروری 2016ء) ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھارتی بلے باز یووراج سنگھ کے چھکوں کے تعداد لگائے گئے چوکوں سے زیادہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز یووراج سنگھ اپنی دھوان دار بلے بازی کیلئے مشہور ہیں۔

(جاری ہے)

اپنی جارح مزاج بلے بازی کے باعث یووراج سنگھ نے بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچز میں ایک انوکھا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ یووراج سنگھ نے بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچز میں اب تک 65 چھکے رسید کیے ہیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ یووراج سنگھ کی جانب سے لگائے گئے چھکوں کی تعداد چوکوں سے زیادہ ہے۔ یووراج سنگھ کی جانب سے بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچز میں لگائے گئے چوکوں کی تعداد 62 ہے۔

متعلقہ عنوان :