اسلام آباد، چوری کی واردات میں شہری انعامی بانڈ ، نقدی ، زیورات اور دیگر قیمتی سامان سے محروم

منگل 9 فروری 2016 22:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) وفاقی دارالحکومت میں چوری کی واردات کے دوران شہری کو انعامی بانڈ ، نقدی ، زیورات اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ بھارہ کہوکے علاقہ نین سکھ کے رہائشی عبدالواحد نے پولیس کو بتایا کہ مدعی کے گھر سے پانچ لاکھ روپے مالیت کی نقدی ، زیورات دیگر سامان چوری ہو گیا ۔ مدعی کو شک ہے کہ یہ چوری محمد سہیل نے کی ہے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :