اسلام آباد،سادہ لوح شہریوں کو نو سر بازوں نے 36 لاکھ سے زائد کے بوگس چیک تھما دیئے

منگل 9 فروری 2016 22:27

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) وفاقی دارالحکومت کے سادہ لوح شہریوں کو نو سر بازوں نے 36 لاکھ روپے سے زائد کے بوگس چیک تھما دیئے ۔

(جاری ہے)

آبپارہ پولیس کو محمد حنیف نے بتایا کہ ملزم محمد سرور نے 30 لاکھ کا چیک دیا، بھارہ کہو پولیس کو محمد ظہور نے بتایا کہ ملزم ندیم عباسی نے چار لاکھ 30ہزار کا چیک دیا جو متعلقہ بنک سے ڈس آنر ہوا، شالیمار پولیس کو نادر احمد نے بتایا کہ مشل خان نے قرض کی رقم کی واپسی کیلئے چیک مالیت 2 لاکھ دیا جو ڈس آنر ہوا پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے

متعلقہ عنوان :