اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی بلٹ پروف گاڑی کے معاملے میں لارجز بینچ تشکیل دینے کی درخواست مستر کر دی

منگل 9 فروری 2016 22:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی بلٹ پروف گاڑی کے معاملے میں لارجز بینچ تشکیل دینے کی درخواست مستر کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو عدالت عالیہ کے جسٹس نورالحق این قریشی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سابق چیف جسٹس کے وکیل احسن الدین شیخ اور توفیق آصف ایڈووکیٹکیجانب سے لارجز بینچ تشکیل دینے کے لئے دائر درخواست کی سماعت کی تو اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل افنان کریم کنڈی عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ قانون میں ایسی کوئی مثال موجود نہیں ہے جسمیں کسی بھی ہائی کورٹ نے زیر التوا کیس کو خود سے سپریم کورٹ بھجوایا ہو حالانکہ سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کو کیس فروری کے پہلے ہفتے میں نمٹانے کی ہدایت جاری کی تھی۔

عدالت عالیہ نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا جیسے کچھ دیر بعد سناتے ہوئے عدالت نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی لارجز بینچ تشکیل دینے اور معاملے کو چیف جسٹس کے پاس بھیجنے یا اٹارنی جنرل سے معاملے پر رائے لینے کے حوالے سے دائر درخواست خارج کر تے ہوئے قرار دیا کہ معاملہ دوبارہ سپریم کورٹ نہیں بھیجا جا سکتا ۔