وفاقی دارالحکومت میں دھاتی ڈور سے پتنگ بازی کا سلسلہ عروج پر، گلے پرڈور پھرنے سے5سالہ طالبہ زخمی

منگل 9 فروری 2016 22:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) وفاقی دارالحکومت میں دھاتی ڈور سے پتنگ بازی کا سلسلہ عروج پر، دھاتی ڈور 5سالہ طالبہ کے گلے سے پھر گئی، جس سے وہ شدید زخمی ہوئے، متاثرہ خاندان نے واقعہ کے مقدمے کے اندراج کیلئے تھانہ آبپارہ میں درخواست دے دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت کے دھاتی ڈور سے پتنگ بازی نہ کرنے کے احکامات کے باوجود وفاقی دارالحکومت میں دھاتی ڈور کا استعمال جاری ہے جس کا شکار ایف سکس کی رہائشی پانچ سالہ بچی بن گئی،پانچ سالہ اینل مسیح سکول سے پڑھ کر اپنے والد عارف مسیح کے ہمراہ موٹر سائیکل پر آ رہی تھی کہ اس دوران سیونتھ ایونیو کے گرین بیلٹ پر اڑاتے من چلے لڑکوں کی پتنگ کی دھاتی ڈور اس کے گلے سے پھر گئی، جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے، زخمی انیل کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم پولیس نے اس حوالے سے کوئی ایکشن نہ لیا۔

بعد ازاں اینل کے والد نے تھانہ آبپارہ میں واقعے کے خلاف مقدمے کے اندراج کیلئے باضابطہ درخواست دی۔ عوامی و سماجی حلقوں نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دھاتی ڈور سے پتنگ بازی کرنے کے خلاف عائد پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :