اسلام آباد ،ضلعی انتظامیہ کا بیکریوں اور ریسٹورنٹس کا معائنہ

غیر معیاری اشیاء اور ناقص صفائی کے انتظامات پر متعدد بیکریوں کے کچن سیل، 1لاکھ روپے سے زائدکے جرمانے غیر معیاری اشیاء کے نمونے لیباٹری ٹیسٹ کیلئے بھجوادئیے گئے

منگل 9 فروری 2016 22:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) ضلعی انتظامیہ کا بیکریوں اور ریسٹورنٹس کا معائنہ ،غیر معیاری اشیاء اور ناقص صفائی کے انتظامات پر متعدد بیکریوں کے کچن سیل کردئیے گئے جبکہ 1لاکھ روپے سے زائدکے جرمانے بھی کیے گئے ہیں ،غیر معیاری اشیاء کے نمونے لیباٹری میں ٹیسٹ کے لیے بھجوادئیے گئے ہیں،چھاپے میں اے ڈی سی جی عبدالستار عیسانی ،اسسٹنٹ کمشنر وقاص رشید، اے سی جواداحمد اور اے سی علی اصغر جبکہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود تھی ۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر وقاص رشید، اے سی جواداحمد اور اے سی علی اصغر کے ساتھ ساتھ اے ڈی سے جی نے متعدد بیکریوں پر اچانک چھاپہ مارا ۔ ایف سیون مرکز میں قائم صفا گولڈ بیکری اور کیفے کا معائنہ کیاگیا۔

(جاری ہے)

تہذیب بیکرز بلیو ایریاکے باورچی خانے کو سیل کر دیاجبکہ جرمانہ بھی کیا گیا۔سیمز کیفے کیفے کو25ہزار روپے جرمانہ کیاگیا ۔

مکڈونلڈزکیفے کو پانچ ہزا رروپے جرمانہ کیاگیا ۔ چکن کاٹیج کو ناقص صفائی پر 20ہزار روپے جرمانہ کیاگیا ۔ کینابون کو پانچ ہزار روپے جرمانہ کیاگیا۔شہنشاہ کیفے کو بندکردیاگیا جبکہ 7ہزار روپے جرمانہ کیاگیا۔ڈک & بل کو بندکردیاگیاہے۔پی ٹی پی کو بیس ہزا رروپے جرمانہ کیاگیا ۔واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ناقص انتظامات صفائی ،زائدالمیعاد اشیاء کی فروخت پر بیکری مصنوعات کوبندکیاگیاجبکہ متعدد بیکریوں کے کچن میں کام کرنے والے افراد کے ناخن،حفاظتی دستانے یاحفاظتی جوتے کے بغیراورویکسینیشن یا طبی دیکھ بھال کا انتظام موجود نہیں کیاگیا۔

گوشت کی اشیاء کی حفاظت، حفظان صحت کے قوانین اور صحت کی حفاظت کے نقطہ نظر سے انسانی استعمال کے لیے انتہائی نقصان دہ ہیں۔ سنگین خلاف ورزی کی خلاف مشاہدہ کے لیے چند کیفے کے فریزر میں محفوظ کیے گئے نمونے حاصل کرکے تمام میعاد ختم کھانے کی مصنوعات کے نمونے این آئی ایچ لیبس میں بھجوا دئیے گئے ہی

متعلقہ عنوان :