اہل خانہ کی رضا مندی سے 90 سالہ ضعیف العمر شخص نے شادی رچا لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 10 فروری 2016 11:14

اہل خانہ کی رضا مندی سے 90 سالہ ضعیف العمر شخص نے شادی رچا لی

سعودی عرب (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 فروری 2016ء): 90 سالہ سعودی شخص نے اپنے اہلٍ خانہ کی رضا مندی اپنے سے کم از کم 40 سال کم عمر کی خاتون سے شادی رچا لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شیخ مزہان بن حزید الحدیبی نے مکہ کے مغربی ٹاؤن میں اپنے سے 40 سال کم عمر کی خاتون سے شادی کر لی جس کے بعد ان کی تصاویر ان کے اہلٍ خانہ اور دوست احباب کی جانب سے سوشل میڈیا پر شئیر کی گئیں۔ 90 سالہ شخص نے نواسے نے بتایا کہ میرے نانا نے شادی کا فیصلہ کرتے ہوئے اعتراض کرنے والے تمام افراد کو نظر انداز کر دیا۔ الصدا اخبار کے مطابق حدیبی کی نئی دلہن 50 سالہ ہے۔ حدیبی کی شادی میں ان کے اہلٍ خانہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔