شا می صدر کی والدہ کے جنازے پر حملہ، بشارالاسد محفوظ رہے

راکٹ حملوں میں فوجی افسرسمیت چار ہلاک، متعدد زخمی

بدھ 10 فروری 2016 11:39

شا می صدر کی والدہ کے جنازے پر حملہ، بشارالاسد محفوظ رہے

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) ) شام کے صدر بشار الاسد پر ان کی والدہ کے جنازے میں شرکت کے دوران قاتلانہ حملہ ہوا ہے تاہم صدر اسد حملے میں محفوظ رہے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا نے روسی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ صدر بشار الاسد کی والدہ انیسہ مخلوف کا ان کے آبائی شہر للاذقیہ کے القرادحہ قصبے میں جنازے کا جلوس جا رہا تھا کہ اس دوران کچھ فاصلے پر راکٹ گرے جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پرآنے والے بیانات میں بتایا گیا ہے کہ صدر بشار الاسد کی والدہ کے جنازے کے جلوس کو ’احرارالشام‘ نامی عسکری گروپ نے نشانہ بنایا تاہم اس کارروائی میں صدر اسد محفوظ رہے ہیں البتہ ایک فوجی اہلکار سمیت کم سے کم چار افراد مارے گئے۔روسی خبر رساں اداروں کے مطابق”احرار الشام“ نے انیسہ مخلوف کے جنازے کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ تنظیم نے ”گراڈ“ میزائلوں کے ذریعے بشارالاسد کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔

متعلقہ عنوان :