جنوری کے دوران بینک ڈیپازٹس کی شرح میں 11 فیصد اضافہ، بینکنگ سسٹم میں 9.41 کھرب روپے کے ڈیپازٹس کروائے گئے ، سٹیٹ بینک
بدھ 10 فروری 2016 11:56
اسلام آباد ۔ 10 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 فروری۔2016ء) گذشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال 2016ء کے پہلے ماہ جنوری کے دوران بینک ڈیپازٹس کی شرح میں 11 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اسی مدت کے دوران بینکنگ سسٹم میں 9.41 کھرب روپے کے ڈیپازٹس کروائے گئے ہیں جبکہ گذشتہ سال جنوری 2015ء کے دوران بینکوں میں جمع کروائے گئے ڈیپازٹس کا حجم 8.46 کھرب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی) کے اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2015 ء کے مقابلہ میں جنوری 2016 ء کے دوران ڈیپازٹس کی شرح میں ایک فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ معاشی و بینکار ی کے شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ بینکوں میں جمع کروائی جانے والی رقوم کی شرح میں اضافہ کا بنیادی سبب حکومت کی جانب سے حال ہی میں متعارف کروائی گئی نئی ٹیکس سکیم ہے جس کا مقصد نئے ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کرنا ہے۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 12روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.