اٹک پٹرولیم لمیٹڈ کے منافع میں12 فیصد اضافہ

بدھ 10 فروری 2016 11:57

اٹک پٹرولیم لمیٹڈ کے منافع میں12 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 10 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 فروری۔2016ء) اٹک پٹرولیم لمیٹڈ کے منافع میں12 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ کمپنی کی جان بیس جاری کردہ مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی اسل2015-16 ء کی پہلی ششماہی کے دوران یکم جولائی تا31 دسمبر2015ء میں کمپنی کو1.64 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا ہے اورکمپنی کی فی حصص آمدنی 19.78 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کو1.47 ارب روپے کا خالص نفع حاصل ہواتھا اورکمپنی کی فی حصص آمدنی 17.69 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ اٹک پٹرولیم لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے چھ ماہ کیلئے 15 روپے فی حصص کے کیش ڈیوڈنڈ کی منظوری دی ہے۔

متعلقہ عنوان :