پاکستان سپر لیگ میں جمعرات کو دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

بدھ 10 فروری 2016 11:59

پاکستان سپر لیگ میں جمعرات کو دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

شارجہ۔ 10 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ میں جمعرات کو دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پاکستان سپر لیگ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور ہر ٹیم ٹائٹل کے حصول کے لئے سر توڑ کوشش کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں جمعرات کو پہلا میچ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے درمیان شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔

یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق چار بج کر تیس منٹ پر شروع ہوگا۔ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائیگا۔ یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔ دونوں میچز شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 23فروری کو دبئی میں رات نو بجے کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :