ماسٹر چیمپئنز لیگ کا پہلا سیمی فائنل کل کھیلا جائیگا،جمنی عرابینز اور سیجیٹیریس سٹرائیکرز کے درمیان کھیلا جائیگا

بدھ 10 فروری 2016 11:59

ماسٹر چیمپئنز لیگ کا پہلا سیمی فائنل کل کھیلا جائیگا،جمنی عرابینز ..

دبئی ۔ 10 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 فروری۔2016ء) ماسٹر چیمپئنز لیگ (ایم سی ایل) کا پہلا سیمی فائنل کل کھیلا جائیگا، جمنی عرابینز اور سیجیٹیریس سٹرائیکرز کی ٹیموں کے درمیان پہلا سیمی فائنل میچ کل جمعرات کو دبئی انٹر نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایم سی ایل کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے یو اے ای میں جاری ہیں جس میں دنیا کرکٹ کے سابق مایہ ناز کرکٹر حصہ لے رہے ہیں۔

ماسٹر چیمپئنز لیگ کا پہلا سیمی فائنل کل کھیلا جائیگا اور دوسرا سیمی فائنل میچ 12 فروری کو کھیلاجائیگا، دونوں سیمی فائنل میچ دبئی میں کھیلے جائینگے جبکہ ماسٹر چیمپئنز لیگ کا فائنل میچ 13 فروری کو دبئی میں ہی کھیلا جائیگا۔ لیگ کے تینوں میچز دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :