اوم پوری اور ان کی اہلیہ کاپنی 26سالہ ازدواجی زندگی ختم کرنے کا اعلان

بدھ 10 فروری 2016 12:09

اوم پوری اور ان کی اہلیہ کاپنی 26سالہ ازدواجی زندگی ختم کرنے کا اعلان

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء) بالی ووڈ اداکار اوم پوری اور ان کی اہلیہ نندیتانے اپنی 26سالہ ازدواجی زندگی ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔بالی ووڈ میں علیحدگی کا سیزن اپنے عروج پر ہے۔

(جاری ہے)

فرخان اور ادھونا کے بعد بالی ووڈ اداکار اوم پوری اور ان کی اہلیہ نند یتانے اپنی 26سالہ ازدواجی زندگی ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اوم پوری اور نندیتا کے درمیان علیحدگی عدالت کے ذریعہ ہوئی ہے اور عدالت نے اوم پوری کو اپنے 18سالہ بیٹے عشان سے ملنے کا پورا حق دیاہے۔

متعلقہ عنوان :