پاکستان کی ثقافت کے فروغ کیلئے کرافٹ آف دی منتھ پروگرام جاری

بدھ 10 فروری 2016 12:52

اسلام آباد ۔ 10 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 فروری۔2016ء) لوک ورثہ کے زیراہتمام پاکستان کی ثقافت کے فروغ کیلئے کرافٹ آف دی منتھ پروگرام جاری ہے جس کے تحت پاکستان کے ماہر ہنر مندوں دستکاروں اور دیگر آرٹسٹوں کو مدعو کیا جاتا ہے جو یہ فن آنے والی نسل کو منتقل کرنے کیلئے تربیت فراہم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹرک آرٹ ، گڑیا سازی ، پتنگ بازی اور کشمیری دستکاریوں کی ورکشاپس پروگرام کا حصہ ہیں۔

لوک ورثہ کے حکام کے مطابق پروگرام کے تحت مختلف شعبوں میں ماہر آرٹسٹوں کو مدعو کیا جاتا ہے جو اپنا فن آئندہ نسل کو منتقل کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان آرٹسٹوں کو بھی اپنا فن ملکی سطح پر متعارف کرانے کا موقع ملتا ہے ۔ لوک ورثہ نے ثقافت کے فروغ کیلئے مختلف پروگرام شروع کئے ہیں ۔ ”کرافٹ آف دی منتھ “ پروگرام بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ۔

متعلقہ عنوان :