قومی جوڈو ٹیم ساؤتھ ایشین گیمز میں شرکت کیلئے کل بھارت روانہ ہوگی
بدھ 10 فروری 2016 12:59
اسلام آباد ۔ 10 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 فروری۔2016ء) 15 رکنی قومی جوڈو ٹیم ساؤتھ ایشین گیمز میں شرکت کیلئے کل جمعرات کو اسلام آباد سے بھارت روانہ ہوگی۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد حان کے مطابق ساؤتھ ایشین گیمز 6 فروری سے 16 فروری تک بھارت میں جاری رہنگے جس میں جوڈو کا ایونٹ 14 سے 16 فروری تک کھیلا جائے گا۔
جس میں 6 مرد، 6 خواتین اور تین آفیشلز جائیں گے۔ مرد کھلاڑیوں میں شاہ حسین شاہ، مدثر علی، بابر حسین، امتیاز حسین، قیصر جان اور افضل بشیر شامل ہیں جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں حمیرہ عاشق، مریم، شمائلہ گل، عنبرین مسیح، بینش خان اور فوزیہ ممتاز شامل ہیں جبکہ آفیشلز میں سجاد کاظمی ‘ طالب حسین اور سارہ نثار جائیں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں نے پشاور میں بھر پور محنت کی ہے اور کھلاڑیوں کو سجاد کاظمی نے جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ساؤتھ ایشین گیمزمیں قومی کھلاڑیوں نے خاطر خواہ میڈلز حاصل کئے تھے امید ہے ساؤتھ ایشین گیمز میں قومی کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے جوڈو کے مقابلوں میں زیادہ سے زیادہ میڈلز جیتے گے۔ مسعود احمد خان نے ساؤتھ ایشین گیمز میں قومی جوکرز تمام جوڈو کے مقابلوں میں جلوہ گر ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.