کتر ینہ کیف کے لیے اپنے والدین کو نہیں چھوڑ سکتا ،رنبیر کپور

بدھ 10 فروری 2016 13:06

کتر ینہ کیف کے لیے اپنے والدین کو نہیں چھوڑ سکتا ،رنبیر کپور

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء)رنبیر کپور نے کہا ہے کہ کترینہ کیف کے لیے اپنے والدین کو نہیں چھوڑ سکتا میرا سب کچھ میرے والدین ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک انٹر ویو میں کیا۔اداکارہ رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ مجھے سب سے زیادہ عزیز میرے والدین ہیں اسی لیے کترینہ کیف کو چھوڑ کر والدین کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اور میں اس بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتاؤں گا کیونکہ یہ میرا ذاتی معاملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جب میری فلم”راکٹ سنگھ“ ریلیز ہوئی تو مجھے بہت مایوسی ہوئی کیونکہ کوئی شخص اسے دیکھنے پر آمادہ نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے انسان کی عمر بڑھتی ہے،وہ میجور ہتا جاتا ہے۔میں بھی وقت سے ساتھ میچور ہو گیا ہوں اس لیے اپنی ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔