ہر شعبہ میں لوگوں کو شعور آ رہا ہے جس کی وجہ سے تبدیلی بھی ممکن ہو رہی ہے‘اسٹیج اداکار افتخار ٹھاکر

بدھ 10 فروری 2016 13:17

ہر شعبہ میں لوگوں کو شعور آ رہا ہے جس کی وجہ سے تبدیلی بھی ممکن ہو رہی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 فروری۔2016ء) اسٹیج اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ ہر شعبہ میں لوگوں کو شعور آ رہا ہے جس کی وجہ سے تبدیلی بھی ممکن ہو رہی ہے‘ اسٹیج کا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے فنکاروں کے ساتھ ساتھ ہدایت کاروں اور پروڈیوسرز کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاروں کو چاہئے کہ وہ لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کے شعبہ میں بھی سرمایہ کاری کریں۔انہوں نے کہا کہ عوام جس طرح مہنگائی‘ بیروزگاری اور دیگر مسائل کی وجہ سے پریشان ہے اگر ان کو خوشیاں نہ دی جائیں تو نہ جانے لوگ اپنے ساتھ کیا کیا کر لیں۔