Live Updates

شہباز شریف کی شخصیت نہ صرف متاثر کن بلکہ انسپائرنگ ہے،صدر عالمی بنک

بدھ 10 فروری 2016 13:59

شہباز شریف کی شخصیت نہ صرف متاثر کن بلکہ انسپائرنگ ہے،صدر عالمی بنک

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) عالمی بنک کے صدر جم یونگ کم نے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے ملاقات کے دوران ان کی کام کرنے کی غیر معمولی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے مثالی ترقی کی ہے اور بلا شبہ شہباز شریف کی شخصیت نہ صرف متاثر کن بلکہ انسپائرنگ ہے - عالمی بنک کے صدر نے پنجاب حکومت کی جانب سے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے اور فلاح عامہ کے لئے متعددپروگرام پر عملدرآمد کرنے کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے صوبے میں کئی شعبوں میں بہترین اصلاحات کی ہیں اور ہم مستقبل میں پنجاب حکومت کے ساتھ مزید اشتراک کارمزید بڑھائیں گے -وزیر اعلی نے پنجاب حکومت کی جانب سے نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے لئے معیاری ہنرمند افراد ی قوت کی تیاری کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں اور انہیں معیاری ہنر سکھا کر ہی با اختیار بنایا جا سکتا ہے- چیئرمین منصوبہ بندی وترقیات نے پنجاب حکومت کی ترقیاتی حکمت عملی ، تعلیم، صحت ، انفراسٹرکچر ، ٹرانسپورٹ ، زراعت ، صنعت کے شعبوں میں اصلاحات اور دیگر فلاحی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی- عالمی بنک کے صدر نے پنجاب حکومت کے فلاح عامہ کے اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :