قومی اسمبلی کا اجلاس12فروری کوصبح 10بجے طلب

بدھ 10 فروری 2016 14:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) قومی اسمبلی کا اجلاس 12فروری کو طلب کرلیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی ریکوزیشن پر قومی اسمبلی کا اجلاس 12فروری کو صبح 10بجے طلب کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی آئی اے بحران پر اپوزیشن کی طرف سے حکومت کو ٹف ٹائم دیا جائیگا اور اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس میں جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر میں جاری نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا ایشو بھی اٹھایا جائے گا ،اس کے علاوہ پنجاب میں اورنج میٹروٹرین کی وجہ سے شہریوں کو درپیش مشکلات کے حوالے سے بھی حکومتی اراکین کو پیپلزپارٹی ، تحریک انصاف ،(ق)لیگ سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے اراکینکی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔واضح رہے کہ اپوزیشن نے پی آئی اے بحران پر ریکوزیشن دائر کی تھی جس پر سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اجلاس طلب کیا۔

متعلقہ عنوان :