بالی وڈ اداکارہ ڈرگ کی زیادہ مقدار لینے کے باعث 21 سال کی عمر میں‌چل بسی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 10 فروری 2016 15:04

بالی وڈ اداکارہ ڈرگ کی زیادہ مقدار لینے کے باعث 21 سال کی عمر میں‌چل ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 فروری 2016ء): بالی وڈ اداکارہ ڈرگ کی زیادہ مقدار لینے کے سبب 21 سالہ کی عمر میں چل بسی۔ تفصیلات کے مطابق بالی وڈ اداکارہ رخسار خان ، جنہوں نے بالی وڈ کی فلموں میں چھوٹے کردار نبھانے کے ساتھ ساتھ دیگر ایونٹس میں بھی بطور اداکارہ حصہ لیا ، 21 سال کی عمر میں چل بسی ۔ اداکارہ کی موت کی وجہ زیادہ مقدار میں ڈرگ لینا بتائی جاتی ہے۔

مڈ ڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق رخسار خان پائل کی رہائش گاہ پر پائل بنجارا، توحید احمد اور سمیر کے ہمراہ پارٹی میں شریک تھی۔ پارٹی کے تمام شرکا نے ڈرگ کی مقدار ریڈ بُل میں ضم کر کے رات دیر تک پارٹی کا مزہ اُڑایا۔ پولیس آفیسر نے بتایا کہ پارٹی کی اگلی صبح پائل کے معدے میں شدید درد ہوئی ، پائل نے تصور کیا کہ رخسار سو رہی ہے لیکن جب شام تک بھی رخسار نے فون کالز کا کوئی جواب نہ دیا تو پائل نے سمیر اور توحید کو مطلع کرتے ہوئے رخسار کا پتہ لگانے کو کہا۔

(جاری ہے)

توحید نے رخسار کو بے حس وحرکت لیٹے ہوئے پایا تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع کی۔ پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ رخسار کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ ابتدائی طور پر موت ڈرگ کی زیادہ مقدار لینے کے باعث ہوئی معلوم ہوتی ہے تاہم ہم نے ایف آئی آر درج کر کے رخسار کے دوستوں کا بیان ریکارڈ کر لیا ہے۔ جبکہ پارٹی میں استعمال کی گئی ڈرگ اور ریڈ بُل کی بوتلوں کو فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھی بھجوا دیا گیا ہے۔