قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس جمعہ کو طلب کرلیا گیا

بدھ 10 فروری 2016 15:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 فروری۔2016ء) قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس جمعہ کی صبح 10بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کرلیا گیا ، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں نے پی آئی اے کی نجکاری کے ایشوکو زیر بحث لانے کیلئے 10دن قبل ریکوزیشن سپیکر سیکرٹریٹ میں جمع کرائی تھی۔

(جاری ہے)

سپیکر قومی اسمبلی نے بدھ کی صبح اجلاس طلب کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔ جمعہ کو اسمبلی کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں اجلاس کا ایجنڈا اور مدت کا تعین کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اپوزیشن کی ریکوزیشن پر سینیٹ کا اجلاس پہلے ہی 10 فروری کو طلب کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :