پاکستان کے عوام نے ہمیشہ فلسطین کے عوام کا درد محسوس کیا، اسلام کا پیغام پوری انسانیت کیلئے ہے، اسرائیل کے تمام مظالم کے باوجود فلسطین قائم رہے گا، انسانی حقوق کی تنظیمیں مجرمانہ طور پر فلسطین میں مظالم پر خاموش ہیں

مفتی اعظم فلسطین احمد حسین کاپیغام اسلام کانفرنس سے خطاب

بدھ 10 فروری 2016 15:08

پاکستان کے عوام نے ہمیشہ فلسطین کے عوام کا درد محسوس کیا، اسلام کا پیغام ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 فروری۔2016ء) مفتی اعظم فلسطین احمد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام نے ہمیشہ فلسطین کے عوام کا درد محسوس کیا، اسلام کا پیغام پوری انسانیت کیلئے ہے اسرائیل کے تمام مظالم کے باوجود فلسطین قائم رہے گا۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں مجرمانہ طور پر فلسطین میں مظالم پر خاموش ہیں۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو پاکستان علما کونسل کے زیر اہتمام پیغام اسلام کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

مفتی اعظم فلسطین نے کہا کہ اسلام کا پیغام پوری انسانیت کیلئے ہے اسرائیل کے تمام مظالم کے باوجود فلسطین قائم رہے گا۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں مجرمانہ طور پر فلسطین میں مظالم پر خاموش ہیں۔واضح رہے کہ مفتی اعظم فلسطین پہلی مرتبہ پاکستان علماء کونسل کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں۔ پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے مفتی اعظم فلسطین احمد حسین کا ائرپورٹ پراستقبال کیا۔

متعلقہ عنوان :