گوگل کے سی ای او سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے امریکی سی ای او بن گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 10 فروری 2016 15:54

گوگل کے سی ای او سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے امریکی سی ای او بن گئے

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 فروری 2016ء) : دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن ”گوگل “ کے سی ای او سُندر پِچائی امریکہ کے سب زیادہ تنخواہ لینے والے چیف ایگزیکٹو آفیسر بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سُندر پِچائی 12 گذشتہ 12 سال سے گوگل کے ساتھ وابستہ ہیں اور اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ، سُندر پٍچائی ہی کی زیر نگرانی گوگل کی تیار کی گئی اہم مصنوعات میں گُوگل کا ویب براؤزر ”کروم“ اور موبائل فون میں استعمال ہونے والا آپریٹنگ سسٹم ”اینڈرائڈ “شامل ہیں۔

کمپنی ریکارڈ کے مطابق سُندر پِچائی کو فروری میں 19 کروڑ 90 لاکھ امریکی ڈالرز کے حصص دئیے گئے ۔رپورٹس کے مطابق 43 سالہ سُند ر پٍچائی بھارتی شہر چنائی سے تعلق رکھتے ہیں۔ جبکہ انہوں نے گذشتہ برس اکتوبر میں بحیثیت سی ای او گُوگل اپنا عہدہ سنبھالا تھا۔

متعلقہ عنوان :