گوجرانوالہ : فیس بُک پر دوستی کی کوشش کا نتیجہ ، لڑکی نے لڑکے کو بُلوا کر بھائیوں سے پٹائی کروادی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 10 فروری 2016 16:04

گوجرانوالہ : فیس بُک پر دوستی کی کوشش کا نتیجہ ، لڑکی نے لڑکے کو بُلوا ..

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 فروری 2016ء): سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر رشتے بنتے تو دیکھے ہیں لیکن حال ہی میں فیس بُک پر لڑکی سے رشتہ بنانے کی کوشش کرنے والا نوجوان مشکل میں پھنس گیا۔

(جاری ہے)

فیس بُک پر گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والی لڑکی سے دوستی کی کوشش کرنے والے لڑکے کو لڑکی نے سیالکوٹ سے گوجرانوالہ بُلایا اور اپنے بھائیوں کے ہاتھوں پٹائی کروا دی۔ پولیس نے بتایا کہ لڑکی کے بھائیوں نے لڑکے کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا جس کے بعد لڑکا تو فرار ہو گیا لیکن پولیس نے لڑکے کے ساتھی کو گرفتار کر لیا ہے۔