کرکٹ کے لیے کئی مرتبہ بیٹے کو گراؤنڈ میں جاکر مارا:والدہ رومان رئیس

بدھ 10 فروری 2016 16:06

کرکٹ کے لیے کئی مرتبہ بیٹے کو گراؤنڈ میں جاکر مارا:والدہ رومان رئیس

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار10فروری- 2016ء) ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لیے قومی ٹیم میں جگہ پانے والے میڈیم پیسر رومان رئیس کی والدہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹے کو کرکٹ کے لیے کئی مرتبہ مارا تھا ۔

(جاری ہے)

پشاور سے تعلق رکھنے والے 24سالہ فاسٹ باؤلر کی والد ہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہو ں نے کرکٹ کے لیے کئی بار ہینگر اور وکٹوں سے میدان میں جاکر مارا ہے ۔ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لیے قومی ٹیم میں سلیکشن کے حوالے سے رومان رئیس کی والدہ کا کہنا تھا کہ اسے کرکٹ سے جنون کی حد تک لگاؤ ہے او ر آج ان کے بیٹے کو اپنی محنت کا صلہ مل گیا ہے ۔ اس موقع پر رومان رئیس کے والدین نے بیٹے کی ٹیم میں سلیکشن پر مٹھائی بھی بانٹی ۔

متعلقہ عنوان :