رکن اسمبلی جمشید دستی نے بھی اپنی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کر لیا

بدھ 10 فروری 2016 16:24

رکن اسمبلی جمشید دستی نے بھی اپنی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) رکن اسمبلی جمشید دستی نے بھی اپنی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے اس سلسلے میں جنوبی پنجاب سندھ اور خیبر پختونخوا کے پسماندہ دیہات کا جلد ہی دورہ کریں گے،انتہائی بااعتماد ذرائع کے مطابق مظفر گڑھ سے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے اور اس سلسلے میں جمشید دستی جلد ہی جنوبی پنجاب سرائیکی بیلٹ اور خیبر پختونخوا کے پسماندہ علاقوں کا دورہ کریں گے ذرائع کے مطابق جمشید دستی نے پاکستان تحریک انصاف سمیت کئی سیاسی جماعتوں کامشاہدہ کیا مگر ان جماعتوں میں سرمایہ داروں کے بڑھتے ہوئے اثر ر سوخ کی وجہ سے کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کی اور اب انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی سیاسی جماعت بنائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :