کچی آبادی کیس، ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ سی ڈی اے دبیر علی شبیر کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

بدھ 10 فروری 2016 16:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے کچی آبادی کیس میں سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ دبیر علی شبیر کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔ بدھ کے روز سینئر سول جج عبدالغفور کاکڑ نے سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ دبیر علی شبیر کے مقدمے کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران ایف آئی اے کے تفتیشی افسر انسپکٹر افضل خان نیازی نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کی ضمانت مورخہ 9 فروری کو سپیشل جج سینٹرل ملک نذیر احمد کی عدالت سے خارج ہوئی تھی ۔

ملزم کو احاطہ عدالت سے گرفتار کیا گیا تھا لہذا تفتیش کے لئے ملزم کو جوڈیشل کیا جائے ۔ عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ ملزم کو عبوری چالان کے ہمراہ 23 فروری کو دوبارہ عدالت پیش کیا جائے واضح رہے کہ ملزم کے خلاف اسلام آباد میں کچی آبادیاں قائم کرنے میں سہولت کار کا کردار کرنے کا الزام ہے اور اب تک اسی الزام میں سی ڈی اے کے 29 آفسران کے خلاف مقدمات درج ہو چکے ہیں

متعلقہ عنوان :