اولمپکس 2024ء ، پیرس نے اپنا لوگو لانچ کردیا

بدھ 10 فروری 2016 16:28

اولمپکس 2024ء ، پیرس نے اپنا لوگو لانچ کردیا

پیرس (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار10فروری- 2016ء) پیرس نے اولمپکس 2024ء کے لیے اپنا لوگو لانچ کردیا ہے ، اولمپکس کی میزبانی حاصل کرنے کے لیے پیرس کا لاس اینجلس، روم اور بڈاپسٹ سے مقابلہ ہو گا ۔

(جاری ہے)

پیرس اولمپکس 2024ء کی میزبانی کے لیے میدان میں آ گیا جس کے لیے اس نے اپنا لوگو بھی پیش کر دیا ہے ، پیرس کے علاوہ اولمپکس کی میزبانی حاصل کرنے کے لیے لاس اینجلس ، روم اور بڈاپسٹ بھی مضبوط امیدوار ہیں ۔ پیرس اس سے پہلے 1900ء اور 1924ء میں بھی ایونٹ کی میزبانی کرچکا ہے ۔