ایف اے فٹ بال کپ ، ویسٹ ہیم کی لیور پول کو اپ سیٹ شکست

بدھ 10 فروری 2016 16:33

ایف اے فٹ بال کپ ، ویسٹ ہیم کی لیور پول کو اپ سیٹ شکست

لندن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار10فروری- 2016ء) ایف اے فٹ بال کپ کے چوتھے راونڈ میں ویسٹ ہیم نے لیور پول کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-2 سے شکست دے دی ۔

(جاری ہے)

لندن کے اُپٹن پارک میں ویسٹ ہیم اور لیور پول کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں، مائیکل انتونیو نے 45ویں منٹ میں گول کر کے ویسٹ ہیم کو برتری دلائی تاہم فلپ کوٹینہو نے 3 منٹ بعد مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا ، ویسٹ ہیم کی جانب سے میچ کا دوسرا اور فیصلہ کن گول اینجلو گبونا نے کھیل کے آخری منٹ میں کیا ۔