اینڈریو سائمنڈز کا ٹی ٹونٹی کرکٹ میں واپسی پر غور

بدھ 10 فروری 2016 17:07

اینڈریو سائمنڈز کا ٹی ٹونٹی کرکٹ میں واپسی پر غور

نئی دہلی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار10فروری- 2016ء) سابق آسٹریلین آل راؤنڈر اینڈریو سائمنڈز کا دل بھی ٹی ٹونٹی کرکٹ کھیلنے کیلئے مچلنے لگا ہے جو اس فارمیٹ میں واپسی پر غور کر رہے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ چالیس سال کی عمر میں مشکل ہی سہی لیکن یہ ایک خوشگوار تجربہ ہوگا۔

(جاری ہے)

سائمنڈز کے مطابق وہ ایسی صورتحال میں ہیں کہ خود کو فٹ کر کے واپس آ سکتے ہیں یا پھر خوشی کے ساتھ وہی سب کچھ کرتے رہیں جس میں وہ مصروف ہیں ۔ فروری 2012ء میں نجی وجوہات کے باعث کھیل چھوڑنے والے اینڈریو سائمنڈز کا خیال ہے کہ وہ آئندہ چھ ماہ میں واپسی کی کوشش کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :