آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیگا، ممنون حسین
فاٹا میں عوامی مسائل کے حل کیلئے تعمیری اصلاحات ضروری ہیں ،حکومت فاٹا کو ملک کے دیگر حصوں کے برابر لانے ،قبائلی عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے منصوبوں پر کا م کررہی ہے، صدر مملکت کی گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب احمد سے گفتگو
بدھ 10 فروری 2016 17:36
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے جو آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیگا۔ یہ بات صدر مملکت نے گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔
(جاری ہے)
صدر مملکت نے زور دیا کہ فاٹا میں عوامی مسائل کے حل کے لیے تعمیری اصلاحات کی ضرورت ہے اور موجودہ حکومت اس بات کومد نظر رکھتے ہوئے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت فاٹا کو ملک کے دیگر حصوں کے برابر لانے کے لیے اور قبائلی عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے منصوبوں پر کا م کررہی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ آئی ڈی پیز کی باعزت بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اس سلسلے میں دہشت گردی سے متاثرہ قبائلی علاقوں میں زندگی رواں دواں کرنے کے لیے تعمیراتی کام جاری ہیں۔صدر مملکت نے سردار مہتاب احمدخان عباسی کی جانب سے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کیے گئے اقدامات کی تعریف کی۔مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.