سینیٹ نے نامور ادیب انتظار حسین مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے قرارداد اور ترمیمی بل غیر ہنر مند محنت کشوں کیلئے کم سے کم اجرت کے ترمیمی بل کی منظوری دیدی
پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر پی پی آئی بی ترمیمی آرڈیننس پیش، متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا
بدھ 10 فروری 2016 18:02
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء) سینیٹ نے نامور ادیب انتظار حسین مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے قرارداد اور ترمیمی بل غیر ہنر مند محنت کشوں کیلئے کم سے کم اجرت کے ترمیمی بل کی منظوری دیدی ۔ اجلاس میں قائمہ کمیٹی برائے وزارت دفاع اور پانی و بجلی کی رپورٹیں ایوان میں پیش کر دی گئیں ۔ سینیٹر پرویز رشید نے پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر پی پی آئی بی ترمیمی آرڈیننس پیش کیا جسے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ۔
بدھ کو سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی صدارت میں ہوا اجلاس میں نامور ادیب انتظار حسین مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے قرارداد منظور کی گئی ۔ سیینٹ کی جانب سے انتظار حسین کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور حکومت کی جانب سے انتظار حسین ادبی ایوارڈ کے اعلان کی بھی تعریف کی گئی ۔(جاری ہے)
اجلاس میں انکے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اجلاس میں غیر ہنر مند محنت کشوں کیلئے کم سے کم کم اجرت کے ترمیمی بل کی بھی منظوری دی ۔
وزارت پانی و بجلی کی قائمہ کمیٹی کی رپورٹ سینیٹر اقبال ظفر جھگڑا نے ایوان میں پیش کی جبکہ وزارت دفاع کی قائمہ کمیٹی کی رپورٹ چیئرمین کمیٹی مشاہد حسین سید نے ایوان میں پیش کیا دوسری جانب سے سینیٹر پرویز رشید نے پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر پی پی آئی بی ترمیمی آرڈیننس ایوان میں پیش کیا ۔ چیئرمین سینیٹ نے آرڈیننس متعلقہ کمیٹی سپرد کرنے کی ہدایت کی ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.