قومی اداروں کی نجکاری کے پیچھے حکمرانوں کے مفادات وابسطہ ہیں ،عوام کو درپیش مسائل کا خاتمہ جماعت اسلامی کا مشن ہے چہرے بدلنے کی بجائے نظام بدلنے سے حقیقی تبدیلی آئے گی ؛ امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصور احمد

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 10 فروری 2016 18:07

قومی اداروں کی نجکاری کے پیچھے حکمرانوں کے مفادات وابسطہ ہیں ،عوام ..

الہ آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 10فروری۔2016ء) قومی اداروں کی نجکاری کے پیچھے حکمرانوں کے مفادات وابسطہ ہیں ،عوام کو درپیش مسائل کا خاتمہ جماعت اسلامی کا مشن ہے چہرے بدلنے کی بجائے نظام بدلنے سے حقیقی تبدیلی آئے گی ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پنجاب کے امیر میاں مقصور احمد نے الہ آباد کے دورہ کے دوران صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پی آئی اے ،سٹیل مل،یوٹیلٹی سٹورز،واپڈا سمیت دیگر قومی اداروں کی نجکار ی کے پیش حکمرانوں کے ذاتی مفادات چھپے ہوئے ہیں حکمران بہٹ کا شکار ہوکر اوچھے ہتنکڈوں پر اتر آے ہیں اور ملازمین کو قتل کرنے کے علاوہ حراساں بھی کیا جا رہا ہے حکمران اگر قومی اداروں کی اصلاح نہیں کرسکتے تو انہیں حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں حکمرانوں کے ذاتی کاروباری ادارے اگر کامیابی سے چل سکتے ہیں توحکموتی ادارے چلانے میں شریف برادران کیوں ناکام ہیں انہوں نے مذید کہا کہ چہرے بدلنے سے تبدیلی نہیں آئے گی حقیقی تبدیلی کے لیئے نظام کو بدلنا ہو گا اس موقع پر سابق ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ضلع قصور حافظ نوید الحسن اشرف،حافظ ذبیح اللہ سبحانی ڈائریکٹردارارقم سکول صہیب شریف بھی موجود تھے ۔