چودھری نثارسے ارباب غلام رحیم کی ملاقات،سندھ کی صورتحال پرتبادلہ خیال

صوبے میں امن و امان کی بہتری اور سندھ کے لوگوں کی سماجی و معاشی ترقی کیلئے وفاقی حکومت ہر ممکنہ مدد فراہم کرتی رہے گی،وزیرداخلہ

بدھ 10 فروری 2016 18:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء) وزیرِداخلہ کی سابق وزیرِاعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم سے پنجاب ہاؤس میں ملاقات،ملاقات میں ملکی مجموعی صورتحال اور خصوصاً سندھ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ارباب غلام رحیم نے کہاکہ سندھ کے عوام بے یارو مددگار ہیں وفاقی حکومت انکی محرومیاں دور کرنے میں ہماری مدد کرے۔اس موقع پروفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارنے یقین دہانی کرائی کہ صوبے میں امن و امان کی بہتری اور سندھ کے لوگوں کی سماجی و معاشی ترقی کے لئے وفاقی حکومت ہر ممکنہ مدد فراہم کرتی رہے گی۔