پیمر نے رائل ٹی وی اور سوھنی دھرتی ٹی وی چینلز کے لائسنس معطل کر دیئے
روہی ٹی وی چینل لائسنس کی منسوخی کا کیس اتھارٹی نے دوبارہ متعلقہ کونسل آف کمپلینٹس کو نظر ثانی کیلئے بھجوا دیا
بدھ 10 فروری 2016 18:09
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء) پیمرا اتھارٹی نے اپنے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقدہ 109ویں اجلاس میں رائل ٹی وی کا لائسنس اور نشریات معطل کرنے کی منظوری دیدی۔ معطلی کا فیصلہ چینل کی جانب سے پیمرا کا عائد کردہ جرمانہ ادا نہ کرنے اور اینکرپرسن مبشر لقمان کے خلاف انتہائی لغو اور نازیبا زبان استعمال کرنے پر مناسب معافی نشر نہ کرنے کی بنا پر کیا گیا۔
فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ رائل ٹی وی چینل کا لائسنس اتھارٹی کے تمام فیصلہ جات کی مکمل پاسداری نہ ہونے تک معطل رہے گا۔یاد رہے کہ پیمرا کونسل آف کمپلینٹس لاہور نے اپنے 11جنوری 2016ء کے اجلاس میں رائل ٹی وی کے دو پراوگراموں "Issue of the Day"مؤرخہ 25اور 26نومبر 2015ء میں اینکرپرسن مبشر لقمان کے خلاف انتہائی فحش، غیر اخلاقی اور لغو زبان استعمال کرنے اور براہِ راست نشریات میں مؤثر تاخیری نظام نہ ہونے کی وجہ سے چینل پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے اور پندرہ یوم میں جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں رائل ٹی وی کا لائسنس معطل کرنے کی سفارش کی تھی جسے چیئرمین پیمرا نے اتھارٹی کے تفویض کردہ اختیارات کی روشنی میں منظور کر لیا تھا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے نئے پیکیج کی درخواست منظور کر لی
-
پی ٹی اے کا ضمنی الیکشن کے دوران موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا اعلان
-
ہتھیارکنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنیٰ دے چکے ہیں، پاکستان
-
دھاندلی کیخلاف بلوچستان کی سرزمین سے اٹھی تحریک ملک بھرمیں جائے گی
-
بتاؤ بلوچستان اسمبلی 80ارب روپے میں خریدی یا 100ارب روپے میں خریدی گئی؟
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.