کرد جنگجوؤں کے ساتھ لڑائی میں تین ترک فوجی ہلاک

جوابی کارروائی کرتے ہوئے ترک سکیورٹی فورسز نے سات کْرد عسکریت پسندوں کو پکڑ لیا

بدھ 10 فروری 2016 18:15

کرد جنگجوؤں کے ساتھ لڑائی میں تین ترک فوجی ہلاک

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء) شام سے ترکی میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے کْرد عسکریت پسندوں نے دو ترک فوجیوں اور ایک ترک پولیس آفیسر کو ہلاک کر دیا ، ترک سکیورٹی فورسز نے سات کْرد عسکریت پسندوں کو پکڑ لیا، ترک فوج اور ریاستی میڈیا کے مطابق ْبدھ کو یہ واقعہ اْس وقت پیش آیا جب ترکی کے صوبے سرناک کے ایک ضلع میں کْردستان ورکرز پارٹی کے جنگجوؤں نے شام سے ملحقہ ترکی کی سرحد پار کرنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

ترک سکیورٹی فورسز نے ایسے سات کْرد عسکریت پسندوں کو پکڑ لیا۔ دوطرفہ مسلح جھڑپیں ہوئی جس کے نتیجے میں ترکی کے دو فوجی اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :