امریکا اور بھارت کا چین کی سمندری حدود میں مشترکہ فوجی مشقوں کا اعلان

بدھ 10 فروری 2016 18:16

امریکا اور بھارت کا چین کی سمندری حدود میں مشترکہ فوجی مشقوں کا اعلان

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء) امریکا اور بھارت نے چین کی سمندری حدود میں مشترکہ فوجی مشقوں کرنے کا اعلان کیا ہے ،امریکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت دفاع نے بتایاکہ کہ یہ گشت متنازعہ بحیرہ جنوبی چین میں بھی کی جا سکتی ہے، جس سے چین کی جانب سے شدید ردعمل کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

چین ان پانیوں پر اپنی ملکیت کا دعوی کرتا ہے، گزشتہ برسوں کے دوران بھارت اور امریکا کے عسکری تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ ابھی حال ہی میں ان دونوں ممالک کی نیوی بحر ہند میں مشترکہ فوجی مشقیں کر چکی ہیں۔ تاہم بھارتی نیوی نے آج تک کسی دوسرے ملک کے ساتھ مل کر گشت نہیں کی

متعلقہ عنوان :