عمران خان اور طاہرالقادری سمیت 27 افراد کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
میاں محمد ندیم بدھ 10 فروری 2016 18:38
اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 10فروری۔2016ء) اسلام آباد کی ایک مقامی عدالت نے لاو ڈ سپیکر ایکٹ اور شہر میں نافذ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے رہنما طاہرالقادری سمیت 27 افراد کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ان ملزمان کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور ان افراد کے وارنٹ گرفتاری علاقہ مجسٹریٹ وقاص رشید کی عدالت سے جاری کیے گئے ہیں۔
علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں اس مقدمے کی سماعت کے دوران پولیس نے موقف اختیار کیا کہ اس مقدمے کی تفتیش کے سلسلے میں متعدد بار عمران خان سمیت دیگر ملزمان سے رابطہ کیا لیکن ان میں سے کوئی بھی تفتیشی افسر کے سامنے پیش نہیں ہوا۔(جاری ہے)
تفتیشی افسر کا موقف تھا کہ ملزمان کے پیش نہ ہونے کی وجہ سے اس مقدمے کی تفتیش بھی نامکمل ہے لہٰذا عدالت ملزمان کو پابند بنائے کہ وہ مقدمے کی تفتیش کے لیے تھانے میں پیش ہوں۔
تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں، جس پر عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، ڈاکٹر طاہر القادری سمیت افراد کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اس مقدمے کی سماعت 23 فروری تک ملتوی کر دی۔اس مقدمے میں 2014 میں ڈی چوک پر پاکستان تحریک انصاف کے دھرنوں کے دوران ساو نڈ سسٹم فراہم کرنے والے ڈی جے بٹ کو گرفتار کیا تھا، تاہم ا نھوں نے اس مقدمے میں ضمانت کروا لی تھی۔اس مقدمے کی سماعت کے دوران ملزم ڈی جے بٹ کے وکیل نے اپنے موکل کو اس مقدمے سے بریت کی درخواست دی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔ ڈی جے بٹ کے وکیل کا کہنا تھا کہ ا±ن کے موکل کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور صرف ا ن کے موکل کا عبوری چالان ہی عدالت میں پیش کیا گیا ہے جبکہ اس مقدمے میں نامزد ملزمان ابھی تک تفتیش کے لیے تھانے میں پیش نہیں ہوئے۔ 2014 میں دھرنوں کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے چیئرمین طاہر القادری کے خلاف اسلام آباد میں سرکاری ٹیلی ویڑن کی عمارت پر حملہ کرنے اور وزیراعظم ہاو س پر دھاوا بولنے کے علاوہ متعدد افراد کو پولیس کی حراست سے چھڑانے کے مقدمات درج ہیں۔ ان مقدمات میں دونوں جماعتوں کے مذکورہ رہنما پولیس یا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیلنجز پر قابو پانا نا ممکن نہیں‘ دانشمندی اور پختگی کی ضرورت ہے، صدر زرداری
-
ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن ریفرنس، پرویز الٰہی کے شریک ملزم نے پلی بارگین کرلی
-
ملت ایکسپریس واقعہ، ملوث اہلکار کی گرفتاری کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا گیا
-
پیپلز پارٹی پنجاب کے ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ کے امیدواروں کی مکمل حمایت کریگی‘راجہ پرویز اشرف
-
عدالتوں میں ججز کی خالی آسامیوں پر تقرری ترجیح ہے‘چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ
-
چیئرمین سینیٹ سے مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی و سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ کی ملاقات
-
پاکستان تحریک انصاف کو بلاک کوڈ لیول تک منظم اور متحرک کرنے کے عمل کا آغاز کر دیا گیا
-
یوسف رضا گیلانی سے سردارایاز صادق کی ملاقات ،بہترین عوامی مفاد میں قانون سازی کے حوالے سے گفتگو
-
آئی ایم ایف سے مذاکرات میں روپے کی قدرمیں بڑی کمی کا امکان نہیں، وزیرخزانہ
-
سردارایازصادق سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
بجلی چوروں پر کوئی رحم نہیں ہو گا،اویس لغاری
-
چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے سپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات،عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.